ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : مفت میں آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 14 جون 

کاروار : مفت میں آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 14 جون 

Sun, 11 Jun 2023 12:52:41    S.O. News Service

کاروار،11 / جون (ایس او نیوز) آدھار کارڈ میں اپنا نام ، پتہ ، تصویر یا تاریخ پیدائش وغیرہ مفت میں اَپڈیٹ کرنے کی جو سہولت حکومت کی طرف سے دی گئی تھی وہ 14 جون کو ختم ہو رہی ہے۔
    
اس سے پہلے یونیک آئڈینٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی ) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 مارچ 2023 سے 14 جون تک https ://myaadhaar.uidai.gov.in ویب سائٹ پر آدھار کارڈ میں ضروری ترمیم و تنسیخ کرتے ہوئے بغیر کسی چارج کے مفت میں اسے آن لائن اَپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ 
    
خیال رہے کہ عام طور پر آدھار کارڈ میں ترمیم واضافہ کرنے کے لئے 50 روپے چارج وصول کیا جاتا ہے ۔ عوام کی سہولت کے لئے سرکاری طور پر مندرجہ بالا تاریخ کے دوران مفت خدمت فراہم کی گئی تھی ۔ لہٰذا اگلے تین دنوں یعنی 14 جون کے اندر عوام فائدہ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 
 


Share: